مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
لبنانی چینل المنار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوب مغربی لبنان کے شہر صیدا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ممکنہ طور پر ایک ٹارگٹ کلنگ کا حصہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق صیہونی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
المیادین نے اطلاع دی ہے کہ صیدا میں اسرائیلی فضائی حملے میں 2 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
دوسری جانب قومی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی لبنان کے شہر ناقورہ پر 3 بار بمباری کی ہے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں تاکہ امدادی کام شروع کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ