مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے الکویت اسکوائر پر تقسیم ہونے والی امداد لینے کے لئے لائن میں بیٹھے ہوئے فلسطینیوں پر صہیونی فورسز نے براہ راست فائرنگ کردی۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ واقعے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے المعمدانی ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
غزہ سے مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے مغربی حصوں میں بھی صہیونی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور مداخلت کی وجہ سے امل اور دیگر ہسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے والے کٹ تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔ ہسپتال میں امدادی اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ اطراف میں بمباری کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ