12 مارچ، 2024، 11:07 AM

طوفان الاقصی کا 158 واں دن، بمباری اور دھماکوں کی گونج کے ساتھ ماہ رمضان کا آغاز

طوفان الاقصی کا 158 واں دن، بمباری اور دھماکوں کی گونج کے ساتھ ماہ رمضان کا آغاز

صہیونی فورسز نے سحری کے اوقات میں غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے آغاز میں ہی صہیونی حکومت نے غزہ پر جارحیت بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی عوام نے ماہ رمضان کے دن صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں اور دھماکوں کی گونج میں سحری کھائی۔ 

پیر کی رات کے آخری پہر میں اسرائیل نے غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی جس سے پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔ 

فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔ 

انتہا پسند صہیونی حکومت ماہ رمضان میں حملے بند کرنے کے بجائے فلسطینی عوام کو مسجد اقصی میں جانے سے روکنے کا عندیہ دے رہے ہیں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1922535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha