11 نومبر، 2023، 2:29 PM

غزہ میں اب کوئی "محفوظ" جگہ نہیں ہے، ماسکو

غزہ میں اب کوئی "محفوظ" جگہ نہیں ہے، ماسکو

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئی "محفوظ جگہ" نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے سبب اس پٹی میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران نیبنزیا نے کہا: اسرائیل کے غزہ کے شہری انفراسٹرکچر کے خلاف وحشیانہ حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے تاکید کی: جن مساجد پر کچھ عرصہ پہلے حملہ کیا گیا وہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہیں اور یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو اس علاقے میں عام شہریوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

7 اکتوبر کو صیہونی رجیم کے خلاف حماس کے عظیم آپریشن "الاقصی طوفان" کے بعد قابض فوج نے غزہ پر وسیع حملے کیے جس کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے جن میں ساڑھے چار ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد ستائیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1919931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha