مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کے عوام پر مظالم کی انتہا کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے عمل میں رخنہ اندازی شروع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی کا عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔ صہیونی فورسز امدادی کارکنوں کو ہسپتالوں تک رسائی دینے میں مانع بن رہی ہیں اور طبی امداد کی فراہمی کا عمل بھی روک رہی ہیں۔
شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ ہلال احمر کی گاڑیوں میں جنگی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے غیر انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے زخمییوں کو طبی امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔
دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی ہسپتالوں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ الشفا ہسپتال کے اندرونی حالات سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھا جارہا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے العباس میں ہسپتال کے قریبی علاقوں میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
یار رہے کہ گذشتہ رات صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ پر فاسفورس بم سے حملہ کیا تھا اور الشفاء ہسپتال کے قریبی علاقوں پر شدید بمباری کی تھی۔
آپ کا تبصرہ