مہر خبررساں ایجنسی نے قدس چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر حملہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے مختلف مقامات پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے زیراہتمام غزہ کے شمال میں کمال عدوان ہسپتال میں پریس کی جارہی تھی۔
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس پر حملہ کیا۔
گذشتہ روز صہیونی فورسز نے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے کمال عدوان ہسپتال پر بولڈوزر سے حملہ کیا تھا جس میں ہسپتال کی عمارت تباہ ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ