18 دسمبر، 2023، 5:37 PM

سرایا القدس کا غاصب صہیونی فوجیوں پر راکٹ حملہ+ ویڈیو

سرایا القدس کا غاصب صہیونی فوجیوں پر راکٹ حملہ+ ویڈیو

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونی فوجیوں اور بستیوں پر راکٹوں اور مارٹروں سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے خان یونس شہر میں صہیونی فوج کے اجتماعی مرکز پر مارٹر حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ قدس بریگیڈز نے بھی ناحل عوز میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی بستی قصبے کیسووم میں جنگی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ادھر القسام بریگیڈز نے صیہونی فوج کی کسووم چھاونی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1920674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha