28 دسمبر، 2023، 1:28 PM

غزہ کے ہسپتال خون سے رنگین ہیں، عالمی ادارہ صحت

غزہ کے ہسپتال خون سے رنگین ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارے کے عہدیدار نے غزہ میں صہیونی مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر صہیونی حملوں کی وجہ سے انسانی سانحہ پیش آسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کے اعلی عہدیدار شان کیسی نے کہا ہے کہ غزہ کے تمام ہسپتالوں میں خون کی ندیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز الاقصی ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ہسپتال میں ہر جگہ خون نظر آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہم نے غزہ میں انسانی قتل عام دیکھا ہے۔ صہیونی حکومت کی بربریت کی وجہ سے یہ واقعہ دوبارہ تکرار ہوسکتا ہے۔ غزہ کے تمام ہسپتالوں کی یہی صورتحال ہے۔

شان کیسی نے کہا کہ غزہ میں چھپنے کے لئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ دن رات مسلسل حملوں اور جھڑپوں کی وجہ سے طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل تعطل کا شکار ہورہا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں زخمی بھرے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ایڈہانوم نے کہا تھا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بیڈ اور طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

News ID 1920888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha