مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فارابی آئی ہسپتال کا دورہ کرکے بیروت میں گذشتہ دنوں سائبر حملوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
صدر پزشکیان نے ہسپتال کے طبی عملے سے زخمیوں کو ہہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔
صدر کے دورے کے دوران تہران میں تعیینات لبنانی سفیر بھی ہمراہ تھے۔
لبنانی سفیر نے زخمیوں کی عیادت کرنے پر صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ