11 اپریل، 2024، 1:13 PM

الجزائر میں حماس کے نمائندے کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛

خان یونس سے صہیونی فوج کی عقب نشینی اسرائیلی شکست کی علامت ہے

خان یونس سے صہیونی فوج کی عقب نشینی اسرائیلی شکست کی علامت ہے

یوسف حمدان نے جنوبی غزہ سے صہیونی فوج کی عقب نشینی کو غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی سٹریٹیجک شکست کی دلیل قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک؛ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے نمائندہ برائے الجزائر نے مہر خبررساں ایجنسی سے فلسطین کے حالات کے بارے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ دنوں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے صہیونی فورسز کے انخلاء کو اسرائیل کی اسٹریٹیجک شکست قرار دیا ہے۔

یوسف حمدان نے کہا کہ خان یونس کے علاقے الزنہ میں صہیونی فورسز کے حملے میں صہیونیوں کو شدید نقصان ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے عملی طور پر شکست تسلیم کرتے ہوئے خان یونس سے سیکورٹی فورسز کو نکالنے کا اعلان کردیا۔ صہیونی حکومت کو رفح میں مقاومتی رہنماوں کو ختم کرنے اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی خان یونس میں اپنی فورسز کو تعیینات کرکے حماس اور مقاومت پر دباو ڈالنا چاہتے تھے لیکن خان یونس اور غزہ کے تمام علاقوں میں مقاومتی جوانوں نے جرائت اور بہادری کے ساتھ صہیونی سیکورٹی فورسز کو ناکوں چنے چبوادیا جس کی وجہ سے دشمن خان یونس سے عقب نشینی پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت غزہ کو صہیونی فوجیوں کی قبرستان بنائے گی اور غزہ میں ہمیشہ رہنا صہیونیوں کے لئے ڈراونا بن جائے گا۔

یوسف حمدان نے کہا کہ اگر فلسطینی عوام کی مقاومت نہ ہوتی تو غزہ تک امدادی اشیاء کی فراہمی ممکن نہ ہوتی۔ فلسطینی عوام کی بہادری کی وجہ سے ہی صہیونی اپنی فوج کو فوری طور پر جنوبی غزہ سے نکالنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام سیاسی میدان میں کامیابی کے ساتھ دشمن کا سامنا کریں گے۔ دشمن کے پاس معاہدہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ورنہ فلسطینی مقاومتی غاصب صہیونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی۔ مقاومت صہیونی حکومت کو معاہدہ کرنے پر مجبور کرے گی جس کے تحت صہیونی جارحیت کا خاتمہ، غزہ سے غاصب صہیونی کے انخلاء کے بعد امدادی اشیاء کی ترسیل اور صہیونی قید سے فلسطینی بے گناہ اسیروں کی رہائی یقینی ہوجائے گی۔

News ID 1923238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha