مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار سے آگاہ کیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ قابض فوج گزشتہ نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں قتل عام کے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 63 افراد شہید اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ طبی ادارے نے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 33 ہزار 545 افراد شہید اور 76 ہزار 94 زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ