مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ کے مرکز میں جاسوسی کی سرگرمیوں کے دوران صیہونی حکومت کے ایک کواڈ کاپٹر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ادھر الاقصیٰ شہداء بٹالین نے بھی غزہ کے جنوب میں قابض افواج کے ٹھکانے اعر فوجی ساز و سامان کو مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ کے مضافات میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اس رجیم کی فضائیہ نے اندھادھند بمباری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ