11 اپریل، 2024، 7:52 PM

سابق صیہونی وزیر کا غزہ جنگ میں تل ابیب کی ناکامی کا اعتراف

سابق صیہونی وزیر کا غزہ جنگ میں تل ابیب کی ناکامی کا اعتراف

صیہونی حکومت کے ایک سابق وزیر نے غزہ میں جنگ کے اہداف کے حصول میں اس رجیم کی ناکامی کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر انزاف نے  اعتراف کیا ہے کہ اس رجیم کو  غزہ جنگ کے اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  حاییم رامون نے کہا کہ جنگی مقاصد حاصل نہیں ہوسکے ہیں لہذا فوج کے سربراہ کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ اسرائیل کی تزویراتی شکست کا کھلا ثبوت ہے۔

دوسری جانب عبرانی روزنامہ Yedioth Ahronoth نے خبر دی ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے میں خواتین فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے 100 سے زائد  اسرائیلی خواتین فوجیوں نے سرویلنس یونٹ میں خدمات انجام دینے سے انکار کردیا۔

ادھر بین گورین یونیورسٹی کے پروفیسر بینی مورس نے بھی اعتراف کیا: مقبوضہ فلسطین یہودیوں کے لئے روئے زمین پر سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ سمجھا جا سکتا ہے۔

News ID 1923243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha