11 اپریل، 2024، 7:53 PM

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ خطے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ خطے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہکان فیدان نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تہران اور انقرہ کے درمیان تعلقات میں فروغ اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

فریقین نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال خاص طور سے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت کے تسلسل اور دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی میزائل حملے کے رد عمل اور نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1923242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha