30 دسمبر، 2023، 10:40 AM

طوفان الاقصی کا 85 واں دن، فلسطین کے شمالی محاذ پر شدید جنگ

طوفان الاقصی کا 85 واں دن، فلسطین کے شمالی محاذ پر شدید جنگ

فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان مختلف مقامات پر گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں جارح صہیونی فورسز اور فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔

فلسطین کے شمالی علاقوں میں مجاہدین مختلف مقامات پر صہیونی فورسز کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنارہے ہیں۔ مجاہدین کی استقامت کی وجہ سے صہیونی فورسز اپنے اہداف حاصل کرنے میں اب تک بری طرح ناکام ہیں۔

دراین اثناء فلسطینی مجاہدین نے صہیونی قصبے اصبع الجلیل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوا ہے۔ سائرن کی آواز قریبی قصبوں میں سنی گئی۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں صہیونی فوجی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ المیادین نے خبر دی ہے کہ لبنان سے کئی میزائل صہیونی علاقوں پر فائر کئے گئے ہیں۔

News ID 1920925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha