13 اپریل، 2025، 5:43 PM

امریکہ کی عراق اور شام میں مشکوک فوجی نقل و حرکت، عراقی رہنما کا انتباہ

امریکہ کی عراق اور شام میں مشکوک فوجی نقل و حرکت، عراقی رہنما کا انتباہ

عراقی حکومت کی اتحادی جماعت کے ایک رکن نے ملک میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کی اتحادی جماعت کے رکن ابراہیم السکینی نے امریکی فوجیوں کی صوبہ الانبار میں مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکہ شام کے الہول کیمپ میں موجود داعش کے خاندانوں کو عراق کے خلاف دباؤ کے طور پر  استعمال کر کے ملک میں سکیورٹی چیلنجز پیدا کرنے اور داعش کو پھر سے گروانڈ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

السکینی نے کہا کہ ہم عراق میں بعض دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اور ان میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عین الاسد اڈے پر جدید فوجی سازوسامان کی منتقلی کے ساتھ ساتھ شام میں الہول کیمپ پر فورسز کی تعداد میں اچانک کمی سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ ایک بار پھر عراق میں داعش کو منظم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔

News ID 1931829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha