31 مارچ، 2025، 9:19 AM

ایران اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

ایران اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے بعد ایران اور پاکستان سمیت اکثر اسلامی ممالک میں آج 31 مارچ کو عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایشیا کے اکثر ممالک میں آج پیر کے روز عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا جائزہ لینے فیصل مسجد پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلیے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلیے 5 سو اہلکار تعینات ہیں۔

پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

News ID 1931520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha