27 مارچ، 2025، 10:37 PM

امریکہ کی حالیہ تجاویز کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عراقچی

امریکہ کی حالیہ تجاویز کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکہ کی حالیہ سیاسی تجاویز کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ بشمول خود امریکی یہ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اس ملک کے حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلوں میں انسانی زندگیوں کو واضح طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، جو کہ ان کی عالمی معاملات میں سخت نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔

 عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے میں شاید یہ ایک اور وجہ ہے کہ ہمیں ان کی حالیہ سیاسی تجاویز کو انتہائی شک کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

News ID 1931422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha