مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جفریز نے کہا کہ ڈیموکریٹس آئندہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
جفریز نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایران کے خلاف سابقہ فیصلے کے تحت شروع کی گئی یہ بے احتیاط اور مہنگی جنگ ناکام ہوچکی ہے اور اب بنیادی تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے اپنے ملک کی جنگ طلبی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بہت ہوچکا، ایران کے خلاف ریپبلکنز کی جانب سے شروع کی گئی اس غیر ضروری، اختیاری اور ناکام جنگ کو ختم کیا جائے۔
جفریز نے مزید کہا کہ ایران میں ہونے والا تباہ کن فوجی آپریشن امریکی عوام کے لیے ایک المیہ ثابت ہوا ہے۔ ان کے بقول، امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ جنگ میں ضائع کرنے کے بجائے عوام کی زندگی کو زیادہ قابل برداشت بنانے کے لیے خرچ ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ