مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے معاون کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ جوہری تخفیف اسلحہ کی بات کیسے کی جاسکتی ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کے جوہری ذخیرے کو نظرانداز کیا جائے؟
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں غریب آبادی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کے سامنے ایک واضح سوال موجود ہے کہ دوہرے معیار اور کسی مخصوص حکومت کے لیے استثنا کے ساتھ تخفیف اسلحہ، امن اور عالمی سلامتی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
آپ کا تبصرہ