ایران جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے، آئی اے ای اے

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ عالمی جوہری ادارے نے اپنی 14ویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی 14ویں رپورٹ کے مطابق، ایران، 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر کاربند ہے۔اس رپورٹ نے تیرہ پچھلی رپورٹوں کی طرح جوہری پروگرام میں عدم انحراف کی تصدیق کی ہے۔ غریب آبادی نے  عالمی ایٹمی ادارے کے غیر جانبدارانہ رویے پر زوردیتے ہوئے کہا دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران اور ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

News Code 1888326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =