26 ستمبر، 2026، 9:35 PM

ایرانی قومی سلامتی کا فضائی نقل و حمل سے متعلق غلط خبروں پر وضاحتی بیان

ایرانی قومی سلامتی کا فضائی نقل و حمل سے متعلق غلط خبروں پر وضاحتی بیان

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹریٹ نے فضائی نقل و حمل سے متعلق بعض غلط خبروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹریٹ نے فضائی نقل و حمل سے متعلق بعض غلط خبروں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ کونسل کے سیکریٹری کے بیانات سے متعلق بعض غلط تشریحات اور من گھڑت حوالوں کی اشاعت کے باعث سوالات اور ابہامات پیدا ہوئے ہیں، جس کے بارے میں درج ذیل وضاحت کی جاتی ہے:

۱۔ یہ دعویٰ مسترد کیا جاتا ہے کہ ایران حالیہ فضائی پابندیوں کے جواب میں فوجی جوابی کاروائی کرے گا۔

۲۔ غیر قانونی طور پر عائد کی گئی بعض فضائی پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔

۳۔ جوابی کاروائی کے لیے متعدد غیر فوجی راستے موجود ہیں، جن کی ضرورت پڑنے پر بعض ہوائی اڈوں کے حوالے سے استفاده کیا جائے گا۔ تاہم امید ہے کہ معاملہ اس مرحلے تک نہ پہنچے۔

News ID 1941684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha