مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم اسلامک کونسل عراق نے عراقی حکومت کی جانب سے ایرانی پروازیں روکنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
کونسل نے کہا کہ ہم ایران کی پروازوں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلط کی گئی ظالمانہ اور غیر انسانی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہیں۔
کونسل نے تاکید کی کہ یہ ناکہ بندی بین الاقوامی قوانین اور عراق کے آئین، بالخصوص آئین کی دفعہ 8 سے متصادم ہے، جس میں حسن ہمسائیگی کے اصول پر زور دیا گیا ہے۔
کونسل نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ جائز نہیں کہ ہم ایران کے خلاف فوجی، اقتصادی اور میڈیا کی ناکہ بندی اور جارحیت میں شریک ہوں، بلکہ ہمیں اس ناکہ بندی کو توڑنا چاہیے۔
کونسل نے ملک کے حکام اور سیاسی فیصلہ سازوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی دباؤ کے سامنے تسلیم نہ ہوں۔
دریں اثنا، المیادین کے بغداد میں موجود نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ کونسل کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے شیعہ جماعتوں کے رابطہ فریم ورک کے رہنماؤں سے عراق کے ہوائی اڈے بند کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حمودی نے رابطہ فریم ورک کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی میں ظالمانہ شرکت کے معاملے کا جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ