27 ستمبر، 2026، 8:40 AM

غزہ پر صہیونی حملے میں 7 فلسطینی شہید

غزہ پر صہیونی حملے میں 7 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر صہیونی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جنگ بندی کے بعد بھی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ سے اس روز تک 1408 فلسطینی شہید اور 4916 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اسی روز تک غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 73 ہزار 928 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 30 ہوگئی ہے۔

News ID 1941698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha