20 فروری، 2024، 6:32 PM

غزہ، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 103 فلسطینی شہید

غزہ، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 103 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں 103 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 9 الگ الگ جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 103 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے

اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد 29 ہزار 195 جب کہ زخمیوں کی تعداد 69 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے مظلوم فلسطینیوں کو اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ امدادی اشیاء کے لئے لائنوں میں کھڑے تھے، اس جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اس سے پہلے اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر بھی بمباری کی۔

News ID 1922055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha