13 فروری، 2025، 10:13 AM

اسرائیل حماس کے آگے جھکنے پر مجبور/ غزہ میں 801 امدادی ٹرک داخل

اسرائیل حماس کے آگے جھکنے پر مجبور/ غزہ میں 801 امدادی ٹرک داخل

صہیونی حکومت نے حماس کے مطالبات کے آگے جھکتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غزہ میں مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دی ہے۔ خبررساں ادارے سما فلسطین کے مطابق 801 امدادی ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 231 ٹرک شمالی غزہ بھیجے گئے جن میں 139 ٹرک بیت حانون اور 92 ٹرک زیکیم کے راستے سے گزرے جبکہ 570 ٹرک کرم ابو سالم کے راستے غزہ میں داخل ہوئے۔ امدادی کارواں میں 10 گیس کے ٹرک اور 29 ایندھن کے ٹرک بھی شامل تھے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ملے گی۔ بدھ کے روز 801 ٹرکوں کی آمد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے ماضی کی تاخیر کا ازالہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ادویات اور طبی آلات کے حامل 5 ٹرکوں کو شمالی غزہ میں وزارت کے ذخائر میں پہنچایا گیا ہے۔

News ID 1930313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha