20 فروری، 2024، 1:57 PM

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانے "رامیم" پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا  اسرائیلی فوجی ٹھکانے "رامیم" پر میزائل حملہ

حزب اللہ کے صیہونی فوج کی رمیم بیس پر میزائل حملے کے عین اسی وقت اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ سرحدی قصبے صفد میں ایک خوف ناک دھماکے کی خبر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے  مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے "صفد" میں ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ صیہونی ذرائع نے مقبوضہ مغربی الجلیل کے "عرب العرامشہ" گاؤں میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کی اطلاع دی۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجیوں کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور جری مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے آج صبح اسرائیلی فوجی ٹھکانے رامیم کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

News ID 1922046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha