4 جون، 2024، 3:40 PM

غزہ: شہداء کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی ذرائع

غزہ: شہداء کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی ذرائع

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ اس پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

 وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 36 ہزار 550 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس فلسطینی طبی ادارے نے بتایا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 82 ہزار 959 تک پہنچ گئی ہے۔

جب کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں  قتل وغارت گری کے سات جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 71 افراد شہید اور 182 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ بعض شہداء کی لاشیں ابھی بھی ملبے کے نیچے اور گلیوں میں موجود ہیں لیکن قابض فوج ریسکیو ٹیموں کو وہاں جانے سے روک رہی ہے۔

News ID 1924496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha