مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور قومی اتحاد، حماس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے العربی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس محمود عباس کے ساتھ بیٹھ کر قومی پروگرام اور حقیقی اتحاد کے قیام کے لیے تیار ہے۔
الحیہ نے کہا کہ حماس غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے اور ثالثوں کے پیش کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا حتمی مقصد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
انہوں نے غاصب اسرائیل کی طرف سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا اشارہ کرتے ہوئے عالمی دباؤ کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا مقابلہ کریں گے اور حماس اپنے جائز ذرائع سے مزاحمت جاری رکھے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے خون کو اسرائیلی انتخابات کی نذر ہونے نہیں دیں گے۔
آپ کا تبصرہ