26 ستمبر، 2026، 11:40 AM

جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کا متنازعہ اقدام، اقوام متحدہ کی تنقید

جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کا متنازعہ اقدام، اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیتن یاہو کی جانب سے جنرل اسمبلی میں پیجر دکھانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ سربراہان مملکت کی آزادی اظہار کو محدود نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پیجر دکھانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ سربراہان کی آزادیِ اظہار کو محدود نہیں کرسکتا، تاہم امید ہے کہ اقوام متحدہ میں خطاب کرنے والے تمام افراد اس مقام کی سنجیدگی اور تقدس کا احترام کریں گے۔

نیتن یاہو نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک پیجر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ان بم نصب کیے گئے پیجرز کے ذریعے حزب اللہ کے سیکڑوں ارکان اور لبنانی شہریوں کو قتل یا معذور کیا ہے۔

نیتن یاہو نے لبنان کے خلاف اس کارروائی کا اظہار فخر کے ساتھ ذکر کیا۔

News ID 1941672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha