26 ستمبر، 2026، 1:34 PM

صدر پزشکیان کی امریکا میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور گفتگو

صدر پزشکیان کی امریکا میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور گفتگو

ایرانی صدر نے نیویارک کے دورے کے دوران امریکا میں مقیم ایرانیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک کے دورے کے دوران امریکا میں مقیم ایرانیوں کے ایک وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات میں شریک افراد نے اپنے خدشات، خیالات اور مختلف مسائل سے متعلق اپنی آرا پیش کیں، جبکہ پزشکیان نے ان کے سوالات اور اٹھائے گئے امور کا جواب دیا۔

ایرانی صدر نے اس ملاقات سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ کے مدیران، سربراہان اور صحافیوں کے علاوہ امریکی تھنک ٹینکس کے ماہرین، دانشوروں اور صاحب نظر افراد سے بھی ملاقاتیں اور گفتگو کی تھی۔

News ID 1941668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha