17 جنوری، 2025، 3:10 PM

ایران اور روس کے صدور کی ملاقات، اہم دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر گفتگو+ ویڈیو

ایران اور روس کے صدور کی ملاقات، اہم دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر گفتگو+ ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مسکو میں روسی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مسکو میں روسی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکیدکےساتھ کہا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ اور اسٹریٹیجک ہیں۔

ایرانی صدر کا دورہ روس؛ پیوٹن کے ساتھ ملاقات اور جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کریں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

صدر پزشکیان اس دوران دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ایرانی صدر روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ تزویراتی مشاورت کے نتائج پر روشنی ڈالیں گے۔

مسعود پزشکیان تاجکستان کا دورہ مکمل کرکے آج روس پہنچ چکے ہیں۔

News ID 1929631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha