مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی پالیسی سازوں اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکہ کے لیے بھاری معاشی اور فوجی اخراجات کا باعث بنے گی۔
قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں امریکی مقبول ثقافت سے متاثر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس تصور کو غلط قرار دیا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکہ کے مفاد میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ امریکہ کے لیے کم از کم 10 منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے جنگ کے ممکنہ نتائج میں اسٹاک مارکیٹ کی شدید گراوٹ، امریکی لڑاکا طیاروں کی تباہی، حکومتی قرضوں میں اضافہ، مہنگائی میں شدت اور ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ جنگ کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر نہیں ہے، تاہم اگر امریکہ نے جنگ کا انتخاب کیا تو اسے اس کے تمام نتائج اور نقصانات برداشت کرنا ہوں گے۔
قالیباف نے اپنے پیغام کے اختتام پر امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ اس مصنوعی میٹرکس کو توڑ دیں اور اس راستے سے پیچھے ہٹ جائیں جسے انہوں نے تلخ اور بے نتیجہ قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ