مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کا اغاز کردیا ہے اور ایران بھی مناسب وقت میں دنداں شکن جواب دےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے اہداف کے بارے میں بین الاقوامی قانون واضح ہے۔ امریکی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو آشکارا طور پر بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہی ہے۔ دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے ۔ ثقافتی اور تاریخی مقامات کو منہدم کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔ ظریف نے ایرانی جواب سے متعلق سی بی ایس کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی کوئی فوج نیابتی نہیں ہے البتہ علاقائی عوام ایران کے ساتھ ہیں اور ان کا کنٹرول ایران کے ہاتھ میں نہیں ہے کیونکہ وہ ہمارے نمائندے نہیں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے میجر جنرل سلیمانی کے قتل کو امریکی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے اور ایران مناسب وقت میں جب اور جہاں چاہیے گا امریکہ کو سخت اور دردناک جواب دےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کا اغاز کردیا ہے اور ایران بھی مناسب وقت میں دنداں شکن جواب دےگا۔
News Code 1896842
آپ کا تبصرہ