این پی ٹی
-
جوہری پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، امام جمعہ تہران
تہران کے خطیب نماز جمعہ حاج علی اکبری نے ایران کی جوہری حکمت عملی پر نظرثانی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایران کی رکنیت کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
این پی ٹی سے دستبرداری، ایران کی پارلیمنٹ میں بل پیش
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے این پی ٹی سے دستبردارہ کا بل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور حالیہ حملوں کے پیش نظر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں رہنا ایران کے مفاد میں نہیں رہا۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
خلیج فارس کے ممالک مضبوط ایران کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، این پی ٹی سے نکلنے کا آپشن زیر غور ہے
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں مضبوط ایران کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی اختیار کرنی ہوگی۔
-
امریکی وعدوں پر اعتماد نہیں، ایران این پی ٹی سے نکل سکتا ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کی پریزائیڈنگ بورڈ کے ترجمان عباس گودرزی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ صرف طاقت کی منطق مؤثر ہے اور ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر غور کرسکتا ہے۔
-
آئی اے ای اے کے اقدامات ملکوں کو این پی ٹی سے نکلنے کی ترغیب دے رہے ہیں، رضائی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیاسی اور جانبدارانہ اقدامات بالآخر ممالک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
-
این پی ٹی کے تحت ایران کے جوہری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے این پی ٹی کے تحت یورینیم افزودگی کا حق ناقابل مذاکرات ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
-
ایران کا این پی ٹی سے نکلنے پر غور
ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
ایران کے ساتھ جوہری اختلافات حل ہونے کی امید ہے، گروسی
بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر موجود اختلافات حل ہوں گے۔
-
ایران کا عالمی ایٹمی ایجنسی کو خط؛ امریکہ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت انتباہ
ویانا میں ایران کے مستقل مندوب نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی حالیہ دھمکیوں کے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔
-
ایران کسی غیر ملکی مدد کے بغیر پرامن جوہری ترقی جاری رکھے گا، اکبر ولایتی
رہبرِ معظم کے مشیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر اور غاصب صہیونی وزیراعظم کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی غیر ملکی امداد کے بغیر اپنی جوہری صنعت اور دفاعی طاقت کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھے گا۔
-
جوہری پروگرام ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے، ویانا میں روسی مندوب
ویانا میں عالمی اداروں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنا قومی جوہری پروگرام برقرار رکھنے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔
-
این پی ٹی سے دستبرداری، ایران کا محتاط مؤقف کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ این پی ٹی سے دستبرداری کوئی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ ماہرین کے محتاط جائزے کا معاملہ ہے، ایران فی الحال اس معاہدے کا پابند رکن ہے۔