مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، انجمن ہلال احمر نے دل کی بیماریوں میں مبتلا زائرین کے لئے اربعین مارچ کے دوران جسمانی صحت کو بحال رکھنے کے لئے کچھ طبی تجاویز دی ہیں جوکہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اگر پہلے کبھی دل کا دورہ پڑا ہے تو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اربعین مارچ میں شرکت نہ کریں۔ دوران مارچ سینے میں تکلیف یا تنگی محسوس کریں تو فورا طبی کیمپ سے رجوع کریں۔
سینے کی تکلیف نہایت خطرناک ہے لہذا اس کو سنجیدگی سے لیں۔ بعض افراد اس اہم نکتے کو نظرانداز کرتے ہیں۔ ناف سے تک جبڑے تک کا درد دل کے دورے کی علامت ہوسکتی ہے چنانچہ اس موقع پیش آئے تو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی امدادی کیمپ کی طرف رجوع کریں تاکہ مناسب وقت پر علاج ہوسکے۔
عارضہ قلب کی وجہ سے دوائی استعمال کرنے والے حضرات ہر وقت ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں اپنے ساتھ رکھیں خصوصی طور پر زبان نیچے رکھنے والی دوائی اہم ہے۔ دل میں درد محسوس کرنے کی صورت میں موقع پر علاج بہت اہمیت رکھتا ہے۔
نجف اشرف اور کربلا کے درمیان پیدل چلتے ہوئے بغیر وقفے کے لمبا سفر کرنے سے گریز کریں۔
کربلا میں بین الحرمین اور دیگر مقامات پر ہجوم کی صورت میں دور رہنے کی کوشش کریں تاکہ سانس لینے میں دشوار محسوس نہ ہو۔
مختلف مقامات پر ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد اقسام کے وائرس لگ سکتے ہیں۔ دل کی بیماریوں سے شفا پانے والے حضرات وائرس لگنے کی وجہ سے دوبارہ بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
عارضہ قلب میں مبتلا حضرات خود کو صحت مند افراد سے موازنہ مت کریں اور سارا راستہ پیدل چلنے کے بجائے سواری بھی استعمال کریں۔
اس کو بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ گذشتہ سالوں کے دوران عارضہ قلب میں مبتلا افراد کی سب سے بڑی مشکل سینے کا درد اور اچانک پڑنے والا دل کا دورہ تھا جس کی بڑی وجہ گرمی، ہجوم اور زیادہ پیدل چلنا ہے۔ یہ تمام عوامل دل کی بیماری کو مزید بڑھاتی ہے اسی لئے تجویز دی جاتی ہے کہ یہ افراد ہجوم والے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں اور مخصوص دوائیوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
آپ کا تبصرہ