31 اگست، 2023، 8:29 PM

عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں انٹرنیشنل اربعین کانفرنس

عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں انٹرنیشنل اربعین کانفرنس

نجف اشرف میں "2023ء کے اربعین حسینی سے متعلق افکار و خیالات " کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں عراق، ایران، پاکستان اور ہندوستان کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آج بروز جمعرات کو نجف اشرف میں "2023ء کے اربعین حسینی سے متعلق افکار و خیالات " کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں عراق، ایران، پاکستان اور ہندوستان کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ برائے حج و زیارات حجت الاسلام و المسلمین نواب، رہبر کے بین الاقوامی معاون برایے بعثت حجت الاسلام والمسلمین میر احمدی، عراق کے لئے رہبر کے نمائندے حضرت آیت الله حسینی اور جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق سربراہ حجت الاسلام  محمد علی ممتاز اور دیگر علماء و اساتیذ نے خطاب کیا۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد علی ممتاز نے کہا کہ جامعہ روحانیت کی طرف سے ایران اور عراق کے مخلتف بارڈرز پر 200 کے قریب مبلغین و خادمین، زائرین اربعین حسینی کے لئے خدمات انجام دے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین ایران اور عراق کی سرزمین کو مقدس سمجھتے ہیں اور جب بھی عراق اور ایران میں داخل ہوتے ہیں تو عقیدت کے مارے سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور زمین کو چومتے ہیں، کیونکہ ایران میں حرم امام رضا ع اور حرم حضرت معصومہ س اور عراق میں عتبات عالیات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید اربعین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین صبر و استقامت کا نام ہے اور امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی زمینہ سازی کا ذریعہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مبلغین کو چاہئے کہ امام حسین علیہ السلام کے دو اھم اھداف کو ضرور بیان کریں؛ 

ایک یہ کہ امام ع کا فاسد نظام کے خلاف قیام کرنا اور

دوسرا امام نے روز عاشور اذان علی اکبر کے ذریعے بتایا کہ دنیا والوں میں نماز سے محبت رکھتا ہوں لذا میرے محبین کبھی بھی نماز کو ترک نہ کریں"۔

News ID 1918674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha