مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف سے آستان مقدس علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید غدیر کے پرمسرت موقع پر حضرت علی علیہ السلام کے حرم کے گنبد پر نصب علم کو عراق کے 15 صوبوں اور 12 یورپی ممالک میں لہرایا جائے گا۔
حرم مقدس کے مسئول احمد القرشی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غدیر دین مکمل ہونے اور نعمتیں پوری ہونے کا دن ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ایک بے نظیر جشن منعقد کیا جائے گا جس میں عراق کے اندر اور باہر خصوصی تقریبات ہوں گی۔
القرشی نے مزید کہا کہ اس سال غدیر کے موقع پر 12 ممالک میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر 40 مقامات پر حضرت علی علیہ السلام کے حرم کا پرچم لہرایا جائے گا جس میں عراق کے 20 مقامات کے علاوہ 12 یورپی ممالک شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ