15 اکتوبر، 2024، 8:54 AM

شہید جنرل نیلفروشان کی نجف اشرف میں باشکوہ تشییع

شہید جنرل نیلفروشان کی نجف اشرف میں باشکوہ تشییع

سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل شہید عباس نیلفروشان کی کربلائے معلی کے بعد نجف اشرف میں باشکوہ انداز میں تشییع کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کی عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں باشکوہ انداز میں تشییع کی گئی۔

نماز جنازہ اور تشییع میں عام افراد کے علاوہ اعلی عراقی دفاعی اور سول حکام نے شرکت کی۔

اس سے پہلے شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی تشییع کے لئے کربلا لے جایا گیا اور حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے حرم مبارک کا طواف کیا گیا۔

نجف اشرف میں تشییع کے دوران ہزاروں افراد نے ساحہ اسکوائر سے حرم حضرت امام علیؑ تک جنازے کو کندھا دیا۔ جنازے کے شرکاء امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

حرم حضرت امام علیؑ کے صحن میں آیت اللہ شیخ حسن جواہری نے شہید جنرل نیلفروشان کی نماز جنازہ پڑھائی۔

عراقی مقدس شہروں میں تشییع کے بعد شہید نیلفروشان کو ایران منتقل کیا جائے گا۔

شہید عباس نیلفروشان بیروت کے علاقے ضاحیہ پر غاصب صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

News ID 1927418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha