13 اکتوبر، 2024، 1:55 PM

شہید نیلفروشان کی تشییع و تدفین کی تفصیلات جاری

شہید نیلفروشان کی تشییع و تدفین کی تفصیلات جاری

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کو کربلا اور نجف میں تشییع کے بعد اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کی تشییع و تدفین کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید جنرل عباس نیلفروشان کو تشییع کے لیے عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا اس کے بعد منگل کے روز تہران کے امام حسین سکوائر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شہید نیلفروشان کو بدھ کے روز آبائی شہر اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے بیروت کے مضافات میں صہیونی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جنرل عباس نیلفروشان کی لاش کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1927372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha