20 اگست، 2024، 8:14 PM

اربعین کے موقع پر عراق کے لئے ایران کے 27 ہوائی اڈوں سے پروازیں جاری ہیں، ایرانی سی ای او

اربعین کے موقع پر عراق کے لئے ایران کے 27 ہوائی اڈوں سے پروازیں جاری ہیں، ایرانی سی ای او

ایران کی ایئر نیوی گیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اربعین کی پروازیں 27 ایرانی ہوائی اڈوں سے عراق کے لیے چلائی جاتی ہیں

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی ایئر نیوی گیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اربعین کی پروازیں ایران کے 27 ہوائی اڈوں سے عراق کے لیے چلائی جاتی ہیں۔ 

رضا نخجوانی نے کہا کہ 27 ایئر لائنز نے اربعین کے دوران پروازیں چلانے کے لیے فلائٹ لائسنس حاصل کیے اور اب ایرانی ایئرپورٹ کمپنی سے منسلک 17 ایئرپورٹس سے اربعین کی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے دوران صوبہ ایلام، کرمانشاہ، آبادان اور اہواز کے ہوائی اڈے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، تاہم زائرین مختلف سرحدی گزرگاہوں سے زمین کے راستے بھی عراق جا سکتے ہیں۔ 

نخجوانی نے مزید کہا کہ 19 ملکی اور غیر ملکی ایئر لائن کمپنیاں اربعین کے موقع پر پروازیں کرتی ہیں، جب کہ 17 ملکی ایئرلائنز اور 2 غیر ملکی ایئرلائن کمپنیاں یعنی "العراقیہ" اور "فلائی بغداد" کو اربعین کی پروازیں چلانے کا لائسنس ملا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مشہد ائیرپورٹ سے نجف کے لیے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا حجم سب سے زیادہ ہے۔

News ID 1926091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha