19 جولائی، 2025، 8:31 AM

ایران و عراق کی سرحدی فورسز میں اربعین کے موقع پر سیکیورٹی تعاون کا فیصلہ

ایران و عراق کی سرحدی فورسز میں اربعین کے موقع پر سیکیورٹی تعاون کا فیصلہ

جنرل گودرزی نے کہا ہے کہ زائرین اربعین کی سلامتی اور آسان نقل و حرکت کے لیے دونوں ممالک کی سرحدی افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سرحدیں سیکورٹی کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی نے خبر دی ہے کہ اربعین حسینی کے دوران زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ایران اور عراق کی سرحدی افواج کے مابین مکمل ہم آہنگی قائم ہوچکی ہے۔

مہران بارڈر پر واقع اربعین حسینی آپریشنل ہیڈکوارٹر میں اجلاس نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زائرینِ حسینی کی خدمت ہمارے سرحدی محافظوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہماری ترجیح زائرین کے لیے امن، سکون اور روانی سے آمد و رفت کو ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے ساتھ سرحدی سفارتکاری کے تحت اربعین کے دوران زائرین کی حفاظت اور آمد و رفت میں سہولت کے لیے مسلسل تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کی سرحدی فورسز مشترکہ سرحدوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

جنرل گودرزی نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران اور عراق کے سرحدی محافظ پائیدار سیکیورٹی کے قیام کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

News ID 1934357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha