19 اگست، 2024، 2:41 PM

ایرانی فوج کا فیلڈ ہسپتال بارڈر پر زائرین کے لئے خدمات فراہم کر رہا ہے، بریگیڈیئر جنرل قاسم علیان

ایرانی فوج کا فیلڈ ہسپتال بارڈر پر زائرین کے لئے خدمات فراہم کر رہا ہے، بریگیڈیئر جنرل قاسم علیان

ایرانی فوج کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا: اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی صحت و معالجے کے لئے فوج کی جانب سے چوبیس گھنٹے میڈیکل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،ایرانی فوج کے شعبہ صحت کے انچارج بریگیڈیئر جنرل قاسم علیان نے پیرانشہر میں قائم ائیر فورس کے موبائل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج سرحدوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ اربعین کے موقع پر زائرین کو طبی سہولیات کی بہم رسانی کے لئے سرحدوں پر چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس کا شہید حامد پارسا فیلڈ ہسپتال ملک کے شمال مغرب میں زائرین کے راستے پر موجود فوجی ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو اربعین کے موقع پر زائرین کو مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ جہاں ایمرجنسی روم، لیبارٹری، ریڈیالوجی، الٹراساؤنڈ، بیڈ سائیڈ سی پی آر کی سہولیات مفت  فراہم کی جارہی ہیں۔

News ID 1926071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha