مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں حضرت عباس علمدار ع کے روضے کی تولیت نے زائرین کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق اس سال کے اربعین مارچ میں 21 ملین سے زائد زائرین شریک ہوئے۔
اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال 21103524 زائرین عراق میں موجود تھے۔
دوسری جانب بغداد کے گورنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد کی صوبائی کونسل کے فیصلے کی بنیاد پر تمام ملازمین کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں کی گئی عظیم کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، کل ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بغداد کے تمام متعلقہ دفاتر اور اداروں میں تعطیل ہوگی۔
آپ کا تبصرہ