28 مارچ، 2025، 8:51 AM

ایران فلسطین کی حمایت میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے، سربراہ انصار اللہ یمن

ایران فلسطین کی حمایت میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے، سربراہ انصار اللہ یمن

سید عبدالملک الحوثی نے ایران کے فلسطین کی حمایت میں اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطین کے عوام اور مجاہدین کی حمایت میں بنیادی اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ دشمن ایران کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ایران کو فلسطین کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے سے روک رہا ہے، تاہم انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک ایران کا موقف ثابت قدم اور غیر متغیر رہا ہے۔

انہوں نے یوم القدس کے موقع پر عرب اور اسلامی حکومتوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس سال یوم القدس پر عرب ممالک کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی اور بے عملی پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہوگئی۔ یہ کمزوری نہ عرب اور غیر عرب مسلم ممالک میں دکھائی دی۔

الحوثی نے عالمی اداروں، خاص طور پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے نہ صرف غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے، بلکہ اسرائیلی رژیم کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرکے اس کے جرائم کو مزید جائز بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کی شناخت ختم کرکے اس کو عالمی برادری سے الگ کردینا چاہیے۔

انہوں نے دنیا کے آزاد ممالک جیسے وینزویلا، جنوبی افریقہ اور کولمبیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ختم کرکے انسانیت نواز اور مضبوط موقف اپنایا ہے۔

الحوثی نے ایران کی ثابت قدم حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ مقاومت ہے۔

News ID 1931430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha