5 دسمبر، 2024، 8:06 PM

امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کو مہلک ہتھیاروں کی آزمائش گاہ بنارکھا ہے، عبدالملک الحوثی

امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کو مہلک ہتھیاروں کی آزمائش گاہ بنارکھا ہے، عبدالملک الحوثی

یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر امریکی مہلک ہتھیار آزما رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ قابض حکومت اور امریکہ نے غزہ کو اپنے مہلک ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 180,000 افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو حکومت نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔ عالمی امدادی ایجنسیاں غزہ میں امدادی کارروائیاں روکنے پر مجبور ہورہی ہیں۔ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 14 مہینوں میں جرائم کی تعداد اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ بعض صیہونیوں نے نسل کشی اور نسل کشی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ قابض صہیونی فوج اور صہیونی آبادکار غرب اردن میں بھی حملے کرتے ہیں۔ مذہبی مقدسات کی پامالی اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ قابض صہیونی حکومت مسلمانوں کے ردعمل کی پرواہ کیے بغیر کھلے عام قرآن پاک کے نسخے پھاڑتی ہے۔

انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی فلسطینیوں کے تئیں امریکہ کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر عرب، مومن اور مسلمان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا دوست کون ہے اور اس کا اصل دشمن کون ہے۔ اس مرحلے پر امت مسلمہ کو بیداری اور بصیرت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ امت مسلمہ کی اکثریت ان وحشیانہ جارحیتوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت پہلوتہی کررہی ہے۔ فلسطین کی حمایت میں لاطینی امریکی ممالک کا موقف زیادہ تر عرب ممالک کے موقف سے زیادہ بہتر ہے۔

News ID 1928601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha