مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ دس مہینوں کے دوران غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑ کر انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے التابعین اسکول پر حملے سے صہیونی مظالم عروج پر پہنچ گئے جب نماز فجر میں مصروف بے گناہ فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلایا گیا۔
الحوثی نے کہا کہ گذشتہ 314 دنوں میں سے ایک دن کے مظالم عالمی برادری اور انسانیت کی بیداری کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بھوک اور قحطی کا شکار فلسطینیوں کو دینے کے بجائے صہیونی حکومت کو ضرورت کی اشیاء فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت دشمن کے ہر حملے کا جواب دے گی۔ دشمن کو ردعمل دکھانا شرعی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر اس مظاہرہ کیا جائے گا۔
سربراہ انصار اللہ نے مزید کہا کہ امریکہ مقاومت کو ردعمل دکھانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، سیاسی اور سفارتی طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔ خطے میں بحری جہازوں اور عرب ممالک میں جنگی طیاروں کی تعییناتی سے ہمارے عزم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ