23 اگست، 2024، 10:07 AM

یمن نے اسرائیلی بحری جہاز اور آئل ٹینکر کو براہ راست نشانہ بنایا

یمن نے اسرائیلی بحری جہاز اور آئل ٹینکر کو براہ راست نشانہ بنایا

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں صیہونی رجیم کے خلاف دو تازہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں صیہونی رجیم کے خلاف دو تازہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدین کی حمایت اور امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو فوجی آپریشنز کئے۔

جنرل سریع نے کہا کہ ان کارروائیوں میں اس آئل ٹینکر "SOUNION" کو نشانہ بنانا شامل ہے جس کے مالک کا تعلق صیہونیوں سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئل ٹینکر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے یمنی قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا جو کہ بحیرہ احمر میں براہ راست نشانہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل سے وابستہ SW North Wind I جہاز کو نشانہ بنانا شامل تھا۔

یہ جہاز خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں حرکت کرتے ہوئے براہ راست حملے کا نشانہ بنا۔

یمنیوں نے قابض اسرائیلی رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی جدوجہد کی کھلی حمایت کا اس وقت سے اعلان کیا جب غاصب رجیم نے 7 اکتوبر کو غزہ پر تباہ کن جنگ شروع کی تھی۔

یمنی مسلح افواج نے کہا ہے جب تک کہ غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کی جارحیت بند نہیں ہوتی وہ اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھیں گی۔

غزہ میں اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں میں کم از کم 27,948 فلسطینی شہید جب کہ 67,459 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیلی رجیم کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا، تب سے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت جاری ہے تاہم یمنی کی مظلوم دوست اور مزاحمت شعار قوم پوری طاقت کے ساتھ صیہونی رجیم اور اس کے حامیوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1926135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha