مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی تنصیبات پر وسیع حملے کئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی جانے والی کشتیوں کے لئے کوئی راستہ محفوظ نہیں ہے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ رواں کے دوران یمنی فوج نے متعدد مقامات پر امریکی اور صہیونی کشتیوں پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک یمنی فوج کے حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ