19 مئی، 2024، 11:41 PM

صدر رئیسی کے ہیلی کو حادثہ، سانحے پر شدید صدمہ پہنچا، انصاراللہ یمن

صدر رئیسی کے ہیلی کو حادثہ، سانحے پر شدید صدمہ پہنچا، انصاراللہ یمن

یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبہ مشرقی آذربائیجان سے واپسی کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد دنیا بھر کے مختلف اداروں اور ممالک کی طرف سے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سن کر بہت صدمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یمن ایرانی قوم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے ارکان صحیح و سالم واپس لوٹیں گے۔

News ID 1924058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha